یوم احتجاج فنکشنل لیگ کا تاجروں سے رابطے کا فیصلہ
وزرا نے خواتین ارکان اسمبلی سے بدتمیزی کی،امتیازشیخ کی صحافیوں سے بات چیت.
وزرا نے خواتین ارکان اسمبلی سے بدتمیزی کی،امتیازشیخ کی صحافیوں سے بات چیت. فوٹو فائل
پیر صاحب پگارا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی کی جانب سے سندھ اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کی خواتین ارکان اسمبلی کے ساتھ بدتمیزی کے خلاف 30نومبرکوسندھ میں یوم سیاہ کے موقع پر کاروبار بند رکھنے اور 14 دسمبر کو حیدر آباد میں سندھ تقسیم کرنے والے کالے قانون کے خلاف جلسے کی تیاری کے سلسلے میںبدھ کو پارٹی کے سندھ کے سیکریٹری جنرل امتیاز احمد شیخ کی رہائش گاہ پر اجلاس ہوا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ بھر میں 30 نومبر کوکاروبار بند کرانے کیلیے تمام چیمبرز آف کامرس،تاجر تنظیموں اور سیاسی پارٹیوں سے رابطے کیے جائیں گے، اجلاس کے بعد امتیاز احمد شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی زعم میں آکر پیپلز پارٹی کے وزرا نے سندھ کی بہن ، بیٹیوں اورمائوں کے ساتھ بدتمیزی کی۔