جماعت اسلامی کے تحت جمعہ کو یوم احتجاج منایا جائیگا
اسرائیلی جارحیت پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی قابل مذمت ہے، معراج الہدیٰ.
اسرائیلی جارحیت پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی قابل مذمت ہے، معراج الہدیٰ. فوٹو: فائل
جماعت اسلامی سندھ کے تحت جمعہ کو فلسطینی عوام پر اسرائیل کی درندگی اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلیے یوم احتجاج منایا جائے گا۔
جس میں کراچی سمیت پورے صوبے میں ضلعی ہیڈکوارٹرز کے پریس سینٹر و مساجد پر احتجاجی مظاہرے منعقد کیے جائیں گے جبکہ نماز جمعہ کے اجتماعات میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور مسلم حکمرانوں کی بے حسی کیخلاف صدائے احتجاج اور قراردادیں منظور کی جائیں گی، جماعت اسلامی کے صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی غزہ پر ہونے والی بمباری اور مسلم حکمرانوں سمیت نام نہاد انسانی حقوق کے علمبرداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے جماعت اسلامی مظلوم فلسطینی بھائیوں کو اس مشکل کی گھڑی میں اکیلے نہیں چھوڑے گی۔
انھوں نے سندھ کے غیور عوام سے اپیل کی کہ وہ جمعے کے روز اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلیے جماعت اسلامی کے تحت ہونے والے مظاہروں میں بھرپور شرکت کرکے ملی بیداری کا ثبوت دیں، دریں اثنا اسداللہ بھٹو، محمد حسین محنتی،راشد نسیم ،ممتاز حسین سہتو ،ڈاکٹر ممتاز علی میمن ،عبدالوحید قریشی اور دیگر رہنما احتجاجی مظاہروں کی قیادت کریں گے۔