قتل اور اقدام قتل کے ملزم کو 17برس قید اورجرمانے کی سزا

ڈھائی کروڑ روپے خورد برد کے الزام میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت مسترد.

جعلسازی کے الزام میں ملوث ڈاکٹر حسینی کی ضمانت منسوخ ، ملزم عدالت سے فرار۔ فوٹو: فائل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی زاہدہ سکندر نے قتل اور اقدام قتل کے الزام میں ملوث ملزم ماجد عرف کالا کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 17برس قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔


ملزم نے ذاتی رنجش پر مقتول شہزاد کو قتل کیا تھا جبکہ مدعی کوزخمی کیا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ غربی سہیل احمد مشور نے ڈھائی کروڑ روپے خورد برد کے الزام میں ملوث ملزم محمد اسلام کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے، ملزم نے مدعیہ نورجہاں کے مرحوم شوہر کے انتقال کے بعد اسکے گودام سے ڈھائی کروڑ روپے کا سامان فروخت کردیا تھا اور تمام رقم خوردبرد کرلی تھی، مدعیہ کے آڈٹ کرنے پر اسے مار پیٹ کرکے بھگا دیا تھا۔

مدعیہ نے تھانہ سائٹ اے میں مقدمہ درج کرایا تھا، دریں اثناڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی احمد صبا نے جعلسازی دھوکا دہی کے الزام میں ملوث ڈاکٹر حسینی ذیشان حیدر کی عبوری ضمانت منسوخ کردی تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ملزم کے خلاف تھانہ درخشاں میں مدعی عبدالقیوم کی مدعیت میں اسکے مکان پر جعلی دستاویزات کے ذریعے قبضہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔
Load Next Story