واٹر بورڈ نے اپنے سربراہ کی ایما پر پانی کی تقسیم کوسیاسی بنا دیا نجمی عالم

نجمی عالم نے کہا کہ واٹر بورڈ نااہل اور کرپٹ افراد کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے .

نجمی عالم نے کہا کہ واٹر بورڈ نااہل اور کرپٹ افراد کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے . فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری سید نجمی عالم نے کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے اپنے سربراہ مصباح الدین فرید کے ایما پر شہر میں پانی کی تقسیم کے عمل کوبھی سیاسی بنا دیا ہے۔


انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے زیر اثر علاقوں بالخصوص لیاری، اولڈ سٹی ایریا، ابراہیم حیدری، پرانا گولیمار، چنیسر گوٹھ، بلدیہ ٹائون، کیماڑی اور ملیر جیسے علاقوں میں پانی کی عدم دستیابی نے زندگی کو دشوار بنا ڈالا ہے، نجمی عالم نے کہا کہ واٹر بورڈ نااہل اور کرپٹ افراد کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے جنہوں نے من پسند افرادمیں ٹھیکوں اور ملازمتوں کی بندر بانٹ اور ادارے کے وسائل کی لوٹ کھسوٹ کے ذریعے ادارے کو تباہ کردیا ہے۔
Load Next Story