اظہرمحمود بطور بولنگ کوچ کام کرنے پرتیار نظر آتے ہیں چیئرمین پی سی بی
ہیڈ کوچ بھی انہیں اپنا معاون بنانے کیلیے آمادہ ہیں تاہم حتمی فیصلہ ہوتے ہی میڈیا کو آگاہ کردیا جائے گا،چئیرمین
ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی انہیں اپنا معاون بنانے کیلیے آمادہ ہیں تاہم حتمی فیصلہ ہوتے ہی میڈیا کو آگاہ کردیا جائے گا، چئیرمین:فوٹو: فائل
NEW DELHI:
عاقب جاوید کی عدم دلچسپی کے بعد اظہر محمود کے بطور بولنگ کوچ تقرر کیلیے راہ ہموار ہوگئی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ سابق آل راؤنڈر ذمہ داری سنبھالنے کیلیے تیار ہیں،انھوں نے چند میچز کھیلنے کا کاؤنٹی سے معاہدہ کررکھا ہے لیکن لگ رہا ہے کہ عہدہ قبول کرلیںگے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی انہیں اپنا معاون بنانے کیلیے آمادہ ہیں تاہم حتمی فیصلہ ہوتے ہی میڈیا کو آگاہ کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ورلڈ ٹوئنٹی 20میں اظہر محمود کو عبوری بولنگ کوچ بنایا گیا تھا لیکن ان کی کوئی افادیت نظر نہیں آئی۔