شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی ماردی جائیگی ڈی آئی جی سائوتھ

شہر کے کسی بھی بازار کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی ماردی جائے گی۔

مارکیٹوں کی حفاظت کیلیے الگ فورس بنائی ہے،ڈی آئی جی ساؤتھ۔ فوٹو: فائل

عاشورے کے جلوس کے راستے میں آنیوالے اہم بازاروں کی سیکیورٹی کیلیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔


شہر کے کسی بھی بازار کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی ماردی جائیگی، یہ بات ڈی آئی جی سائوتھ مشتاق مہر نے آل کراچی تاجر اتحاد کے وائس چیئرمین جمیل پراچہ کی قیادت میں تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات میں بتائی، تاجروں نے کہا کہ 9,8اور10محرم الحرام کے جلوسوں کے راستے میں جو دکانیں آتی ہیں اُنکی تعداد ہزاروں میں ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے ہونے کی صورت میں دہشتگرد اور شر پسند دکانوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

لہٰذا ہمیں یہ بتائیں کہ آپ نے ہماری مارکیٹوں کی حفاظت کے لیے کیا انتظامات کیے ہیںجس پر ڈی آئی جی سائوتھ مشتاق مہر نے تاجروں کو یقین دلایا کہ ہر قیمت پر مارکیٹوں کی نگرانی اورحفاظت کی جائے گی،کسی بھی شر پسندکو مارکیٹوں کو نقصان پہنچاتے ہوئے دیکھا تو اُسے گولی مار دی جائیگی،مارکیٹوں کی حفاظت کے لیے الگ فورس بنائی ہے جو تعینات کردی گئی ہے،وفد میں جاوید عبد اﷲ، اسماعیل لالپوریہ، احمد قادری، محمد اسحاق، کاشف صابرانی، خالد نور بھی شامل تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story