ٹائون سٹی کے آفیسر خدمات معطل نوٹیفکیشن جاری

وسائل کی کمی کے باوجود خدمات انجام دیں، اچانک معطلی سمجھ سے باہر ہے، ارشد سعید

وسائل کی کمی کے باوجود خدمات انجام دیں، اچانک معطلی سمجھ سے باہر ہے، ارشد سعید فوٹو: فائل

ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن سٹی حیدرآباد کے آفیسر خدمات ارشد سعید کو فوری طور پر معطل کر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔


اس سلسلے میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب سے جاری کیا جانے والا نوٹیفکیشن ارشد سعید کو جمعرات کی سہ پہر موصول ہو گیا جس کے بعد محرم الحرام میں صفائی کے کام کی مانیٹرنگ کرنے والے ارشد سعید فوری طور پرگھر روانہ ہو گئے۔

رابطہ کرنے پر ارشد سعید نے بتایا کہ وسائل نہ ہونے کے باوجود وہ مسلسل ماہ رمضان سے صفائی کے کام کی مانیٹرنگ کر رہے تھے، نہیں معلوم کہ ماہ محرم الحرام کے عین اہم ایام کے دوران کس وجہ سے انہیں معطل کر کے ہٹایا گیا ہے۔
Load Next Story