واقعہ کربلا ہمیں لازوال قربانی کا درس دیتا ہےسائرہ نسیم
حق کاساتھ دینا بہت مشکل کام اورآج کل کے حالات کو دیکھ کرخوب اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
واقعہ کربلا ہمیں لازوال قربانی کا درس دیتا ہے ۔،گلوکارہ سائرہ نسیم ۔ فوٹو : ایکسپریس
گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے کربلا کے میدان میں بھوکے پیاسے رہنے کے باوجود یزید کی بیعت نہ کی۔
اگروہ چاہتے توسمجھوتہ کرسکتے تھے ، لیکن دین اسلام کی بقاء کیلیے انھوںنے ایسا نہ کیا۔ انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دین کی بقاء کیلیے قربانی کی اتنی بڑی مثال پوری دنیا میں نہیںملتی۔ ہم تمام لوگوں کو اس سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ واقعہ کربلا ہمیں لازوال قربانی کا درس دیتا ہے ۔ قیامت تک اس سے بڑی قربانی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ۔ مسلمانوں کیلیے امام حسین کی شہادت مشعل راہ ہے۔ اگرواقعہ کربلا سے ملنے والے سبق پرغورکیا جائے توانسان کو درست سمت مل جاتی ہے۔ حق کاساتھ دینا بہت مشکل کام اورآج کل کے حالات کو دیکھ کرخوب اندازہ لگایا جاسکتا ہے، مگر بطور مسلمان واقعہ کربلا کے شہداء کی قربانیوں نے اسلام کی بقاء میںاہم کردارادا کیا ہے۔