سیدنور نے فلم ’’فرسٹ لو‘‘ بنانے کا اعلان کردیا

سید نور اپنی نئی فلم میں کچھ نئے چہرے متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

سید نور نے فلم کی ریلیز کے لیے آئی ایم جی سی کمپنی سے معاہدہ بھی فائنل کرلیا۔ فوٹو : فائل

ہدایتکار سیدنور نے عیدالفطر 2013کیلیے قومی زبان کی فلم ''فرسٹ لو'' بنانے کا اعلان کیا ہے۔


جس کا میوزک نوید واجد علی نوشاد تیار کرینگے۔ فلم کی ریلیز کے لیے انھوں نے آئی ایم جی سی کمپنی سے معاہدہ بھی فائنل کرلیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ فلم میں وہ کچھ نئے چہرے متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے لیے وہ جلد ہی نئے فنکاروں کے آڈیشن لینا شروع کردینگے۔ یاد رہے سیدنور اپنی فلموں کے ذریعے اداکار اربازخان ' بابر علی ' ریشم ' عندلیب ' سائرہ خان' سلیم شیخ' عدنان سمیع خان' ارم حسن اورمعمر رانا جیسے فنکار متعارف کروائے جب کہ اداکار شان کی فلم انڈسٹری میں واپسی ان کی ہی فلم ''گھونگھٹ'' کے ذریعے ہوا تھا ۔
Load Next Story