انڈونیشیا ہزاروں ورکرز تنخواہوں میں اضافہ کیلیے سڑکوں پر نکل آئے

ریلی کے شرکاء نے پولیس کی رکاوٹیں توڑ دیں، ایوان صدرکے سامنے احتجاج ،نعرے بازی

جکارتہ :انڈونیشیا کے ہزاروں ورکرز تنخواہوں میں اضافہ کیلیے احتجاجی ریلی نکال رہے ہیں ۔ فوٹو : اے ایف پی

انڈونیشیا کے ہزاروں ورکرز تنخواہوں میں اضافہ کیلیے حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ۔


دارلحکومت میں 10ہزار سے زیادہ ورکرز نے ایوان صدر کی جانب مارچ کیا ۔ورکرز یونین کنفڈریشن کے صدر اقبال کی سربراہی میں ریلی کے ہزاروں شرکاء نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے ۔

اس موقع پر ریلی کے شرکاء نعرے لگاتے ہوئے پولیس کی رکاوٹیں توڑ کر اہم سرکاری عمارات کے قریب پہنچ گئے ۔بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ریلی روکنے کے لیے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔پارلیمنٹ اور ایوان صدر کے قریب 23ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے ۔مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی ۔اس موقع پر ریلی کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے مزدور رہنما اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت ان کی بات ہی سننے کی روادار نہیں ہے ۔انھوں نے کہا کہ وہ تنخواہوں میں اضافہ کے ساتھ صحت کی مفت سہولت چاہتے ہیں ،حکومت وعدے پورے کرے ۔انھوں نے مزید کہا کہ اپنے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج کرتے رہیں گے۔
Load Next Story