امریکا معمر جنونی نے دو خواتین کو قتل کرکے خود کشی کر لی
گولڈن ویسٹ ٹاور اپارٹمنٹ کے قریب ایک شخص نے ہینڈ گن سے فائرنگ کرکے دو خواتین کو قتل کردیا۔
گولڈن ویسٹ ٹاور اپارٹمنٹ کے قریب ایک شخص نے ہینڈ گن سے فائرنگ کرکے دو خواتین کو قتل کردیا۔ فوٹو: فائل
امریکی شہر لاس اینجلس کے جنوبی علاقے ٹورنس میں گولڈن ویسٹ ٹاور اپارٹمنٹ کے قریب ایک شخص نے ہینڈ گن سے فائرنگ کرکے دو خواتین کو قتل کردیا۔
قتل ہونے والی ایک خاتون اپارٹمنٹ کمپلیکس میں ملازم تھی۔ پولیس سارجنٹ رابرٹ واٹ نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گولڈ ویسٹ ٹاور میں کام کرنے والے واقعہ کے عینی شاہد آرتھرو رمیریز نے پولیس کو بتایا کہ انھوں نے بلڈنگ کے قریب 80 سالہ شخص کے ہاتھ میں رائفل دیکھ کر خود کو دفتر میں بند کرلیا اور 911 پر فون کرکے پولیس کو طلب کیا۔