اردویونیورسٹیریٹائرافسران کوہٹانے کے معاملے پراختلافات

جامعہ کے اساتذہ نے انتظامیہ کی جانب سے مذکرات کی پیشکش مستردکردی

فوٹو: فائل

وفاقی اردو یونیورسٹی میں ریٹائرافسران کوفارغ کرنے کے معاملے پریونیورسٹی انتظامیہ اوراساتذہ کے درمیان ٹھن گئی۔

انتظامیہ و اساتذہ کے مابین اختلافات کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے انتظامی عہدوں پرتعینات اساتذہ کے احتجاجی استعفوں کو خاطرمیں لائے بغیرخالی ہونے والے عہدوں پر نئے افراد کو ان کی جگہ تعینات کردیا ہے، ہر چند کے عہدوں پر تعینات کیے گئے یہ افراد بھی فیکلٹی سے تعلق رکھتے ہیں تاہم اساتذہ کے بڑے گروپ نے ریٹائرافسران کے معاملے پرمستعفی ہونے والے اساتذہ کی مکمل حمایت کا اظہارکیا ہے۔


واضح رہے کہ کیمپس افسر، ڈائریکٹرایوننگ پروگرام اور انچارج داخلہ کمیٹی سمیت دیگرعہدوںپراستعفٰی دیے جانے کے بعد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد قیصر نے انجمن اساتذہ کے نمائندوںکو بات چیت کی پیشکش کی تھی تاہم پیشکش یہ کہہ کرمستردکردی گئی کہ پہلے انتظامیہ 6ہفتوں میں ریٹائرافسران کوہٹاکرسلیکشن بورڈ کی جگہ نئے افسران کی تعیناتی کا وعدہ پورا کرے۔

ایک اجلاس میں شیخ الجامعہ نیخالی ہونے والے عہدوں پرفیکلٹی سے ہی تعلق رکھنے والے افراد کو اضافی چارج دینے کی منظوری دی، دوسری جانب ''ایکسپریس''کے رابطہ کرنے پرانجمن اساتذہ سائنس کیمپس کے صدر ڈاکٹرافتخارطاہری کاکہناتھاکہ یونیورسٹی اساتذہ کسی بھی صورت یونیورسٹی میں تدریسی وانتظامی معمولات اورداخلوں کے عمل میں تعطل نہیں آنے دیں گے، ان کاکہناتھاکہ یونیورسٹی انتظامیہ جب تک اپنے کیے گئے وعدوں کے مطابق کارروائی نہیں کرے گی انجمن اساتذہ مذاکرات نہیں کرے گی ۔
Load Next Story