عبداﷲ شاہ غازیؒ سمیت4مزار3دن کیلیے بند
زائرین میں مایوسی،کئی دہائیوں سے غریب اور ناداروں کیلیے جاری لنگر بھی بند
سیکیورٹی خدشات کے سبب کالاپل پرسخی سلطان شاہ بخاریؒ کے مزارکو بند کردیا گیا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس
دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر عبداﷲ شاہ غازیؒسمیت ریڈ زون میں واقع 4 مزاروں پر تین دن کے لیے تالے ڈال کر پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے۔
مزاروں پر فاتحہ خوانی کیلیے آنے والے ہزاروں زائرین میں مایوسی پھیل گئی، کئی دہائیوں سے غریب اور ناداروں کیلیے جاری لنگر بند کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق پولیس کے اعلیٰ افسران کی ہدایت پر ریڈ زون میں واقع4مزاروں کو3روز کیلیے بند کر کے پولیس کی نفری تعینات کر دی، بندش سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے مزاروں کی مکمل تلاشی لی گئی۔
محکمہ اوقاف کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد نصرت خان نے ایکسپریس کو بتایا کہ پولیس نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کلفٹن میں واقع عبداﷲ شاہ غازی مزار ، ڈیفنس میں واقع مصری شاہ مزار، ایم اے جناح روڈ جامع کلاتھ کے سامنے عالم شاہ بخاری مزارؒ اور جناح اسپتال کے عقب میں واقع حضرت سید سخی سلطان شاہ بخاریؒ مزار کو بند کر کے تالے ڈال دیے ہیں اور پولیس کی نفری کو تعینات کر دیا، پولیس نے عبداﷲ شاہ غازی مزار سمیت دیگر مزاروں کی بم ڈسپوزل اسکواڈ سے سویپ بھی کرایا۔
ٹریفک پولیس نے عبداﷲ شاہ غازی مزار کی مرکزی شاہراہ کو ہیلی پیڈ تک ٹریفک کے لیے بھی بند کر دیا ہے، بندش کی وجہ سے روزانہ حاضری اور فاتحہ خوانی کیلیے آنے والے ہزاروں زائرین کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، شہر میں مرکزی اہمیت کے حامل عبداﷲ شاہ غازی سمیت دیگر مزاروں پر کئیدہائیوں سے بغیر کسی وقفے کے جاری لنگر بھی بند ہوگیا ہے، واضح رہے کہ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں غریب اور نادار افراد روزانہ چوبیس گھنٹے جاری رہنے والے لنگر سے متسفید ہوتے ہیں، جمعرات کے دن تمام مزاروں پر زائرین کا غیرمعمولی رش ہوتا ہے تاہم حکومت کی جانب سے مزار بند کردیے جانے کی وجہ سے مزاروں پر آنے والے زائرین کو مایوس لوٹنا پڑا۔