خفیہ ہا تھ انتشار پھیلانے کیلیے سرگرم ہو گئےفضل الرحمن
عوام سازشوںکاڈٹ کرمقابلہ کرینگے،کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی دھماکوں کی مذمت
عوام سازشوں کاڈٹ کرمقابلہ کرینگے،کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی دھماکوں کی مذمت. فوٹو: پی پی آئی
جمعیت علمائے اسلا م (ف) کے امیر مو لا نا فضل الرحمن نے ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کوبڑی سازش قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ انتشار پھیلانے کیلیے خفیہ ہا تھ ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہیں۔
تاہم عوام اور مذہبی قوتیںسازشوں کاڈٹ کرمقابلہ کریں گی۔ جمعرات کوجاری ایک بیان میں انھوں نے راولپنڈی، کراچی، بنوں اور کوئٹہ میںبدھ کے روزہونیوالے بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کی اورکہاکہ یہ واقعات ملک میں امن کو تباہ کرنے کی بڑی سازش ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ انتشار پھیلانے کیلیے خفیہ ہا تھ ایک بار پھر سر گرم ہوگئے ہیں، مولا نا فضل الرحمن نے کہاکہ دہشت گردی کی آڑ میں فر قہ وارانہ آگ بھڑکا نے کی سازش کی جارہی ہے لیکن ایسی ہر سازش کا عوام اور مذہبی قوتیں ڈٹ کر مقابلہ کریں گی۔
انھوں نے کہاکہ دینی جماعتوں اور مختلف مسالک کی ذمے داری ہے کہ وہ متحد ہوکر ایسی سازشوں کو نا کام بنادیں، دریں اثنا جے یو آئی(ف) کے سیکریٹری جنرل مولانا عبد الغفورحیدری نے بھی ان واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہاکہ ملک پردہشت گر دی کا راج ہے، جے یو آئی کے مر کزی سیکر یٹری اطلا عات مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ پورا ملک لر ز اٹھا ہے لیکن حکومت صرف دعوے کرنے میں ہی مصروف ہے، علاوہ ازیں مولا نا رشید احمد لدھیانوی،مو لا نا ڈاکٹر عتیق الرحمن،مو لا نا صفی اللہ نے کراچی، پنڈی، بنّوں اورکوئٹہ میں ہونے والے حملوں کی سخت الفاظ میںمذمت کی اورکہا کہ حکومت امن قائم کر نے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔