پاکستان کوہزار میگاواٹ بجلی دینے کامعاہدہ کرلیااحمدی نژاد
گیس منصوبہ 2014میں مکمل ہوگا،پاکستان میں دھماکے دشمن کاکام ہے، پریس کانفرنس
گیس منصوبہ 2014میں مکمل ہوگا،پاکستان میں دھماکے دشمن کاکام ہے، پریس کانفرنس۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل
ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہاہے کہ پاکستان کوبجلی کے بحران سے نکالنے کیلیے ایک ہزارمیگاواٹ بجلی فراہم کرنے کامعاہدہ کرلیا۔
اس وقت بھی پاکستانی ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے بجلی مہیا کی جارہی ہے ،پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ 2014 میں مکمل ہوگا، پاکستان کو اپنے حصے کی پائپ لائن لائن کی تعمیر کیلیے فنڈز فراہم کرنے کو تیار ہیں، پاکستان اورایران اتنے کمزور نہیں کہ گیس پائپ لائن سمیت کسی بھی منصوبہ پر امریکا یا کوئی اور اثراندازہوسکے۔
جمعرات کوایرانی سفیرکی رہائشگاہ پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدرکاکہنا تھاکہ دنیا میں کہیں بھی دہشتگردی ہو، ایران اسکی مخالفت کرتا ہے، ہم خاص طور پر مذہب کے نام پر دہشت گردی کیخلاف ہیں۔ سب کو اپنے دین اور عقائد پر عملدرآمد کیلیے آزاد ہونا چاہیے، یہی نبی آخرالزمان کا فرمان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ 2014 تک مکمل ہوجائیگا، ایران گیس پائپ لائن کا اپنا حصہ تقریباً مکمل کرچکا ہے، امید ہے کہ پاکستان میں پائپ لائن کی تعمیر جلد مکمل ہوجائیگی، اس کیلیے ایران بھی فنڈز فراہم کرنے کیلئے تیار ہے تاکہ یہاں کے عوام کو جلد گیس مل سکے۔