سانحہ راولپنڈی میں جاں بحق افراد کی تعداد 24ہوگئی 16کی تدفین

متولی امام بارگاہ کے گھر سے 3جنازے اٹھے،شہداء آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک، زخمیوں کی تعداد 62ہوگئی

راولپنڈی: ڈھوک سیداں میں خودکش حملے میں شہید ہونیوالوں کی نمازجنازہ ادا کی جا رہی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

بدھ کی شب راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں میں ماتمی جلوس پرخود کش حملے میں ہلاکتوںکی تعداد24ہوگئی جبکہ زخمیوںکی تعدا د62 بتائی جا رہی، خودکش حملے میں شہید ہونیوالے 16 افراد کو آہوں اورسسکیوں کیساتھ مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔


نماز جنازہ مرکزی روڈپرتحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ حامدعلی شاہ موسوی نے پڑھائی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی،متولی امام بارگاہ کے گھرسے3جنازے اٹھائے گئے ۔عزاداروں نے سانحہ کے خلاف نعرہ بازی کی اور ملزمان کی فوری گرفتاری اور انھیں کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

راولپنڈی شہر افسردہ رہا جبکہ ڈھوک سیداں میں خوف کے سائے چھائے رہے، دکانیں اور مارکیٹیں بند رہیں،نماز جنازہ اور تدفین میںایم ڈی بیت المال زمرد خان اور مسلم لیگ ن کے ایم این اے ملک ابرار نے بھی شرکت کی،انھوں نے کہا کہ شہداء کے ورثاء کو3لاکھ سے5 لاکھ جبکہ زخمیوں کو50ہزار روپے سے75ہزار روپے معاوضہ دیا جائے گا ۔

Recommended Stories

Load Next Story