وسیع ذخائرکے باوجودکوئلے کی درآمدبد قسمتی ہوگی قائم علی شاہ

مستقبل کی توانائی ضروریات کیلیے تھر کا کوئلہ واحد حل ہے،اجلاس سے خطاب

تھرکول سے متعلق وزیراعظم پاکستان کے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ مستقبل میںملک کی توانائی ضروریات پورا کرنے کیلیے تھرکاکوئلہ ہی واحدحل ہے۔


حکومت تھرکول کے تمام منصوبوںکے آغازکے لیے مکمل تعاون کرے گی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت نے اقتدارمیںآنے کے بعدملک میںکوئلے کے ذخائرکی ترقی کے لیے جانفشانی سے محنت کی ہے اوریہ بدقسمتی ہوگی کہ ملک میں کوئلے کے وسیع ذخائر کی دستیابی کے باوجود پاورپلانٹس کو درآمدشدہ کوئلے پرچلایاجائے۔ جمعرات کووزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہواجس میںتھرکول فاسٹ ٹریک ڈیولپمنٹ سے متعلق وزیراعظم پاکستان کے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت، چیئرمین سندھ اینگروکول مائننگ کمپنی سیدعلی نوازشاہ،صوبائی وزیرخزانہ سید مراد علی شاہ،صوبائی وزیر ریونیوجام مہتاب ڈہر،چیئرمین سندھ سرمایہ کاری بورڈمحمدزبیرموتی وال،تھرکول اینڈ انرجی بورڈ کے سابق رکن سید اسدعلی شاہ،سیکریٹری کول اینڈانرجی ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ اعجازعلی خان،وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری محمدصدیق میمن،اینگروکارپوریشن کے صدرعلی الدین انصاری،سی ای اوسندھ کول مائن کمپنی شمس الدین احمد شیخ ودیگر نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ سندھ کوگذشتہ مہینے وزیراعظم سے ملاقات کے بعدتھر کول اینڈانرجی بورڈاور سندھ اینگروکول مائننگ کی جانب سے کیے گئے اقدام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے فیصلوں پرتیزی سے عملدرآمدکے لیے وہ وزیراعظم سے بات کریںگے۔
Load Next Story