برطانیہ ڈیوڈ کیمرون کے 2ساتھیوں پرکرپشن کی فردجرم عائد

بدعنوانی میںملوث تھے،خبروںکی اشاعت کیلیے ایک لاکھ پاؤنڈ رشوت دی

بدعنوانی میںملوث تھے،خبروںکی اشاعت کیلیے ایک لاکھ پاؤنڈ رشوت دی۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

برطانیہ کے سابق وزیراعظم ڈیوڈکیمرون کے دوقریبی ساتھیوںپربدعنوانی اوررشوت خوری کی فردجرم عائدکردی گئی۔


میڈیاکے مطابق برطانیہ کی شاہی پراسیکیوشن سروس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم ڈیوڈکیمرون کے دوقریبی ساتھیوں اینڈی کیولسن اورربیکابروکس سمیت پانچ افرادپربدعنوانی اوررشوت خوری کی فردجرم عائدکی گئی۔بیان میںکہاگیاہے کہ ربیکانے صحافی جان کانے کے ساتھ مل کراپنے حق میں خبریں شائع کرانے کیلیے وزارت دفاع کے ملازمین کو100,000 پاؤنڈرشوت دی۔استغاثہ نے بتایا کہ تمام پانچ افرادپر بدعنوانی اوررشوت خوری کے دیگرالزمات بھی ہیں۔
Load Next Story