نیوکلیئرسپلائرزگروپ رکنیت کے حوالے سے کوششیں تیز

سرتاج عزیز کا قازقستان، بیلا روس کے وزرائے خارجہ کو فون، رکنیت کے معاملات زیر بحث آئے

سرتاج عزیز کا قازقستان، بیلا روس کے وزرائے خارجہ کو فون، رکنیت کے معاملات زیر بحث آئے۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR:
پاکستان نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کارکن بننے کے حوالے سے سفارتی کوششوں میں تیزی لائی ہے۔


مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے گزشتہ روزقازقستان اوربیلاروس کے وزرائے خارجہ کو ٹیلی فون کیے جس میں پاکستان کے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا ممبر بننے کے حوالے سے معاملات زیربحث لائے گئے۔

سرتاج عزیزنے کہا کہ پاکستان خطے میں کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتا۔ انھوں نے کہاکہ طاقت کے توازن کے لیے پاکستان اپنا کیس عالمی برادری کے سامنے رکھ رہاہے۔
Load Next Story