اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ

کراچی اور لاہور جیسے بڑے شہروں میں اسٹریٹ کرائمز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ ایک تو پرائس کنٹرول کا میکنزم بہتر بنائیں اور دوسرے جرائم کی روک تھام کے لیے موثر اقدام کریں۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
ماہ رمضان کا دوسرا عشرہ جاری ہے، عیدالفطر جیسے جیسے قریب آ رہی ہے، کراچی اور لاہور جیسے بڑے شہروں میں اسٹریٹ کرائمز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، لوگوں کو مصروف سڑکوں اور چوراہوں پر لوٹا جا رہا ہے، نوسربازی اور جیب تراشی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، ایک جانب سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیاء کی ہوشربا مہنگائی ہے اور دوسری جانب راہزن اور ڈاکو ہیں۔ اب تو راہزنی کی وارداتوں کی ویڈیوز ٹی وی چینلز پر بھی نشرہو رہی ہیں، پاکستان شاید مسلم دنیا کا واحد ملک ہے۔


جہاں ماہ رمضان کے آغاز پر تاجروں، آڑھتیوں اور ذخیرہ اندوزوں کی چاندی ہو جاتی ہے، یہ طبقے روز مرہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کر دیتے ہیں جب کہ راہزن، نوسرباز اور جیب تراش عوام کو لوٹنا شروع کر دیتے ہیں،ایسا لگتا ہے کہ ان ایام میں سرکاری ادارے مفلوج ہو جاتے ہیں اور عوام کو تنہا چھوڑ دیتے ہیں، صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ ایک تو پرائس کنٹرول کا میکنزم بہتر بنائیں اور دوسرے جرائم کی روک تھام کے لیے موثر اقدام کریں۔
Load Next Story