دلی کرکٹ ایسوسی ایشن نے کوہلی کا پرانا حساب چکتا کردیا
دلی کرکٹ ایسوسی ایشن نے 2013 میں چیلنجر کپ میں حسہ لینے پر کوہلی کو ایک لاکھ 76 ہزار 400 روپے ادا کردیئے
ویرات کوہلی آج کل صرف اشتہارات کی مد میں کروڑوں روپے سالانہ کماتے ہیں فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
دلی کرکٹ ایسوسی ایشن نے ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی کا پرانا حساب چکتا کردیاہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دلی کرکٹ ایسوسی ایشن نے ریاست سے تعلق رکھنے والے کئی بڑے کھلاڑیوں کے گزشتہ تین برس سے رکے واجبات ادا کردیے ہیں۔ اس فہرست میں بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا نام بھی شامل ہے جنھوں نے 2013 میں چیلنجر ٹرافی میں دلی کی قیادت کی تھی، اس وقت ان کا معاوضہ ایک لاکھ 76 ہزار 400 روپے بنا تھا جوکہ اب ادا کیا گیا ہے۔ شیکھر دھون کو گذشتہ برس وجے ہزارے ٹرافی میں کھیلنے کی فیس 2 لاکھ 37 ہزار 600 روپے بھی ادا کردی گئی۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی آج کل صرف اشتہارات کی مد میں کروڑوں روپے سالانہ کماتے ہیں اور انہوں نے گزشتہ دنوں ممبئی میں 34 کروڑ روپے کا فلیٹ خریدا ہے۔