فلم انڈسٹری کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے سنگیتا

ہمارے ہی کچھ لوگ اس بحران کے ذمے دار ہیں، سنگیتا

پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش بھی ایک سازش کے تحت کی گئی لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ ہماری فلم انڈسٹری ختم ہوگئی۔ فوٹو: فائل

سینئر ادکارہ اور ہدایت کارہ سنگیتا نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کے بارے میں چند لوگ غلط پروپینگنڈہ کررہے ہیں۔


یہ ٹھیک ہے کہ فلموں کی ناکامی کے بعد فلمیں بننا بند ہوگئیں تھیں نقصان کی وجہ سے لوگوں نے سرمایہ سے ہاتھ روک لیا، پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش بھی ایک سازش کے تحت کی گئی لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ ہماری فلم انڈسٹری ختم ہوگئی یہ خواب وخیال کی باتیں ہیں،یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے ہی کچھ لوگ اس بحران کے ذمے دار ہیں لیکن یہ وقتی مشکلات ہیں ابھی بہت سے لوگ اس بات کے لیے پرعزم ہیں کہ جلد ہم اپنی ڈگر پر لوٹ آئیں گے پاکستان میں ایک بار پھر فلمیں بنیں گی، ماضی کو بھول کر ہمیں ایک نئے عزم اور حوصلہ کے ساتھ پاکستانی فلموں کے فروغ کے لیے کام کرنا ہوگا،ٹیلی کے مقابلہ میں فلم کا اسکرین آج بھی بے حد اہمیت کا حامل ہے لوگ سنیما پر آکر فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔
Load Next Story