کرکٹ بورڈز نے زیادہ ’ مال‘ بنانے کا راستہ ڈھونڈ لیا
تمام کرکٹ بورڈز اب اوورسیز رائٹس مشترکہ طور پر ’بنڈل‘ کی صورت میں بیچنے پر غور کررہے ہیں۔
تمام کرکٹ بورڈز اب اوورسیز رائٹس مشترکہ طور پر ’بنڈل‘ کی صورت میں بیچنے پر غور کررہے ہیں۔ فوٹو:فائل
BOSTON:
کرکٹ بورڈز نے ہوم سیریز سے زیادہ 'مال' بنانے کا راستہ ڈھونڈ لیا، نئے ٹی وی حقوق ماڈل کی تیاری شروع کردی گئی، اوورسیز رائٹس مشترکہ طور پر 'بنڈل' کی صورت میں بیچے جائیں گے، بھارت میں ہر سیریز دکھانے کی شرط عائد ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق رواں ماہ ایڈنبرا میں آئی سی سی کا سالانہ اجلاس ہورہا ہے، جس میں دیگر معاملات کے ساتھ ٹی وی حقوق کی فروخت کے حوالے سے ایک نئے ماڈل پر بھی غور کیا جائے گا، یہ ایک ایسا ماڈل ہے جس سے کرکٹ بورڈز اپنی ہوم سیریز کے اوور سیز مارکیٹ میں زیادہ بہتر دام وصول کرسکتے ہیں۔
اس وقت کرکٹ بورڈز اپنی ہوم سیریز کو فروخت کرنے کے ساتھ اس کے اوورسیز مارکیٹ میں فروخت کا اختیار بھی براڈ کاسٹرکو سونپ دیتے ہیں نئے ماڈل کے تحت ہوم سیریز سے اپنے ملک میں حاصل ہونے والے تمام منافع پر متعلقہ کرکٹ بورڈ کا ہی اختیار ہوگا تاہم اس سیریز کے اوور سیز مارکیٹ کے نشریاتی حقوق وہ اپنے براڈ کاسٹر کو دینے کے بجائے ایک کامن پول کو دے گا جوکہ نہ صرف اس کی سیریز بلکہ اس پول میں شامل دوسرے ممالک کی سیریز کے اوورسیز مارکیٹ حقوق مشترکہ طور پر ایک ہی براڈ کاسٹرکو بیچے گا، اس سے حاصل ہونے والی آمدنی تناسب کے حساب سے پول میں شامل بورڈز میں تقسیم کردی جائے گی۔
بنڈل کی صورت میں حقوق حاصل کرنے والے براڈ کاسٹر کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ یہ تمام سیریز بھارت میں بھی نشر کرے گا۔ یہ تجویز انگلینڈ کی ہے، اس کو حتمی شکل دینے والے گروپ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کرکٹ جنوبی افریقہ، کرکٹ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کرکٹ بھی شامل ہیں۔ ابھی بھارت کا اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، گروپ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھارت کے پول میں شریک ہونے اور نہ ہونے دونوں کی صورت میں اس منصوبے کو حتمی شکل دے۔