سعید اجمل اکیڈمی کا افتتاح آئندہ ماہ ذکااشرف کرینگے
کچھ لوگوں نے فیس بک پر جعلی اکائونٹ بنا کر فنڈز اکھٹے کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔
کچھ لوگوں نے فیس بک پر جعلی اکائونٹ بنا کر فنڈز اکھٹے کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔ فوٹو اے ایف پی
سعید اجمل کی فیصل آباد میں کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح آئندہ ماہ چیئرمین پی سی بی ذکااشرف کریں گے۔
آف اسپنر کے مطابق کچھ لوگوں نے فیس بک پر جعلی اکائونٹ بنا کر فنڈز اکھٹے کرنے کا سلسلہ شروع کردیا جبکہ میرا کسی سوشل ویب سائٹ پر کوئی اکائو نٹ نہیں ہے، کسی سے اس مقصد کیلیے فنڈز کی درخواست نہیں کی۔ نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ اکیڈمی بنانے کے پیچھے کوئی مالی مفاد کار فرما نہیں، اپنے آبائی شہر کے نوجوان کرکٹرز کی تربیت کیلیے پلیٹ فارم کی کمی محسوس کی جسے پورا کرنے کیلیے سب سے پہلے اپنی جیب سے رقم خرچ کرنے کیلیے تیار ہوں۔
انھوں نے کہا کہ میں نے اگر کوئی مقام حا صل کیا تو اس کھیل کی بدولت ہے، اپنی مٹی کا یہ قرض اتارنا چاہتا ہوں، انھوں نے مزید کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں جگہ فراہم کرنے پر وائس چانسلر رانا اقرار کا مشکور ہوں، ان کی مثبت سوچ کا فائدہ شہر بھر کے کرکٹرز کو ہوگا۔
اگر ہم یہاں سے چند اچھے کرکٹرز پاکستان کو دینے میں کامیاب ہوگئے تو سمجھیں گے کہ اپنا فرض ادا کردیا۔سعید اجمل نے کہاکہ اکیڈمی کی تعمیر کا ابتدائی کام مکمل ہونے کے بعد آئندہ ماہ بورڈ کے چیئرمین ذکااشرف اکیڈمی کا افتتاح کرینگے، بعد ازاں بھی بتدریج سہولتیں فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا، کوچنگ کیلیے سابق کرکٹرز نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، جب بھی موقع ملا اپنا ہنر نئی نسل تک منتقل کرنے کیلیے اکیڈمی میں موجود نوجوا ن کرکٹرز کی رہنمائی کروں گا۔
آف اسپنر نے کہا کہ کچھ لوگوں نے فیس بک پر میرے نام کا جعلی اکائونٹ بنا کر فنڈز اکھٹے کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے، میرا کسی سوشل ویب سائٹ پر کوئی اکائونٹ ہے نہ کسی سے اکیڈمی کیلیے فنڈز کی درخواست کر رہا ہوں۔