کراچی کے جلائے گئے سینمائوں کی تعمیر نو جدید سہولیات سے آراستہ

سنیما کاافتتاح محرم کے بعد کردیا جائے گا۔

کیپری سنیما کے مینجر عبدالعزیز کا کہنا ہے ہم اپنے سنیما کو عوام کے معیار کے مطابق بنانے کا عزم رکھتے ہیں تاکہ فلم بینوں کا سنیما میں بہترین ماحول ملے۔ فوٹو: فائل

کراچی کے جلائے سنیمائوں کو جلد از جلد فعال کرنے کی کوشش جاری ہے ۔کراچی کا سنیما بمبینو عید الحضیٰ کے دن سے فلموں کی نمائش کا آغاز کرچکا ہے جسے بہت تیزی سے مکمل کیا گیا جب کہ گلستان اور نگار سنیما بھی ان دنوں فلموں کی نمائش میں مصروف ہیں ۔


کیپری سنیما کا شمار شہر کے خوبصورت اور بہترین سنیمائوں میں ہوتا جو پرتشدد واقعات کے موقع پر جلا دیا گیا تھا،جس کی تعمیر کا کام ایک ماہ بعد شروع کردیا گیا تھا اب سنیما کو جدید سہولتوں کیساتھ مکمل کیا جارہا ہے سنیما میں نئی اسکرین اور جدید سائونڈ سسٹم نصب کردیا گیا جب کہ اس کی تزئین وآرائش بھی بہت خوبصورت انداز میں کی گئی ہے، کیپری سنیما کے مینجر عبدالعزیز کا کہنا ہے ہم اپنے سنیما کو عوام کے معیار کے مطابق بنانے کا عزم رکھتے ہیں تاکہ فلم بینوں کا سنیما میں بہترین ماحول ملے اور وہ تفریح سے بھر پور لطف اندوز ہوسکیں سنیما کاافتتاح محرم کے بعد کردیا جائے گا۔
Load Next Story