تھیٹر کے فنکاروں کا کوئی پرسان حال نہیں عمر شریف

بہت سے فنکار کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں لیکن وہ کسی سے شکوہ بھی نہیں کرتے۔

عمر شریف نے کہا کہ حکومت کے پاس فنکاروں کے لیے فنڈ موجود ہے لیکن انھیں اس سے محروم رکھا جاتا ہے۔ فوٹو: فائل

تھیٹر اور ٹیلی ویژن کے ادکار عمرشریف نے کہا تھیٹر کے فنکاروں کا کوئی پرسان حال نہیں وہ مشکل حالات میںکام کرکے اپنا گھر چلا رہے ہیں حکومتی سطح پر بھی ان کی کوئی سرپرستی نہیں کی جارہی۔


بہت سے فنکار کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں لیکن وہ کسی سے شکوہ بھی نہیں کرتے سکندر صنم بھی انھیں فنکاروں میں سے تھا جو ایک ایسے مرض میں مبتلا ہوگیا کہ جو لاعلاج ہوچکا تھا لیکن اس نے کسی سے اپنے اس مرض کا تذکرہ نہیں کیا اگر اس کا علاج وقت پر ہوجاتا تو وہ زندگی کی کچھ اور بہاریں دیکھ لیتا، یہ بات انھون نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انھوں نے کراچی تھیٹر سے وابستہ فنکاروں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کراچی اور ملک سے باہر شوز کرکے اپنی مدد آپ کے تحت فنڈ ریزنگ کریں گے، ان شوز سے ہونے والی آمدنی سے اپنے ساتھیوں کے فلاح وبہبود کے لیے کوئی کام کرسکیں گے،ان کو بہتر علاج کی سہولتیں فراہم کرسکیں گے۔

انھوں نے کہ کراچی میں ماں اسپتال کا قیام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے اس اسپتال میں فنکاروں کو مفت علاج کی سہولت حاصل ہوگی، فنکار بہت حساس ہوتا ہے اپنا دکھ بھی کسی سے شئیر نہیں کرسکتا حالانکہ حکومت کے پاس فنکاروں کے لیے فنڈ موجود ہے لیکن انھیں اس سے محروم رکھا جاتا ہے، انھوں نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی کوششوں کو سراہا کہ جنھوں نے ہمیشہ فنکاروں کی سرپرستی کی، ایسے موقع پر مدد کی جب وہ انتہائی مشکل دور سے گزرہا ہوتا ہے۔
Load Next Story