کولمبیا چینی تیل کمپنی کے چار یرغمالی ملازمین رہا
چینی تیل کمپنی کے چار ملازمین کو جنوبی کولمبیا میں رہا کردیا گیا ہے.
چینی تیل کمپنی کے چار ملازمین کو جنوبی کولمبیا میں رہا کردیا گیا ہے. فوٹو: فائل
کولمبیا کے باغیوں کی جانب سے مبینہ طور پر جون 2011ء سے یرغمال بنائے گئے۔
چینی تیل کمپنی کے چار ملازمین کو جنوبی کولمبیا میں رہا کردیا گیا ہے یہ بات بگوٹا میں چینی سفارت خانے نے بتائی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ ان چاروں کو گزشتہ رات کاکوئیٹہ علاقے میں رہا کردیا گیا ہے ان کی حالت اچھی ہے ۔
اہلکار کا کہنا تھا کہ اغواء کاروں کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکتی ہے ۔کولمبیائی حکام تین انجینئرز اور ایک مترجم کے اغواء کی ذمے داری کولمبیا کی انقلابی مسلح فورسز سے تعلق رکھنے والے باغیوں پر عائد کرتے ہیں جس نے حال ہی میں حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کا آغاز کیا ہے مغوی چین کی سنیوشیم کمپنی کی برطانیہ میں قائم ذیلی شاخ ایمرالڈ انرجی آئل کمپنی کے لیے کام کرتے تھے ۔