سلواکیہ فرم کے برطرف ڈائریکٹرکی فائرنگ سے 3 ہلاک

ملزم نے واردات کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا ،واقعے کی تحقیقات شروع.

ملزم نے واردات کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا ،واقعے کی تحقیقات شروع۔ فوٹو: فائل

مشرقی یورپ کے ملک سلواکیہ میں ایک فرم کے برطرف ڈائریکٹر نے فائرنگ کرکے3 افراد کو ہلاک کردیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز زولین کے قصبہ کے صنعتی علاقے میں ایک مسلح شخص اندھا دھند فائرنگ کرکے3 افراد کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق قاتل ایک فرم میں ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات تھا اور اسے حال ہی میں فرم کے نئے مالک نے نوکری سے برطرف کردیا تھا۔ ملزم نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں ہے۔
Load Next Story