جنوبی کوریامیںشمالی کوریا کے حملے کی دوسری برسی منائی گئی

سیئول:جنوبی کوریا کے میرینز قومی پرچم تھامے شمالی کوریا کے حملے کی دوسری برسی کی تقریب میں شریک ہیں۔

سیئول:جنوبی کوریا کے میرینز قومی پرچم تھامے شمالی کوریا کے حملے کی دوسری برسی کی تقریب میں شریک ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

MCLEAN, VA, US:
جنوبی کوریا کے جزیرے یون پیانگ میں جمعہ کو 2010ء میں شمالی کوریا کے حملے کی دوسری برسی منائی گئی۔


شمالی کوریا نے 23نومبر 2010ء کو یون پیانگ پر زبردست گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں جنوبی کوریا کے 2 میرین اہلکار اور 2شہری ہلاک ہوئے تھے۔1950-53ء جنگ کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان یہ پہلی سنگین سرحدی جھڑپ تھی۔ حملے کے بعد سیکڑوں افراد جزیرہ چھوڑ کر نقل نکانی کر نے پر مجبور ہو گئے تھے لیکن حکومتی اقدامات کے باعث اب لوگوں کی واپسی شروع ہو گئی ہے۔

مقامی لوگوں نے فرانسیسی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 23نومبر 2010ء کے دلخراش واقعات یاد کر کے وہ اب بھی راتوں کو سو نہیں سکتے۔ جزیرے میں ایک میوزیم بھی قائم کر دیا جائے گا جہاں حملے کی تھری ڈی امیجز، ویڈیو، فوٹو اوردیگر دستاویزات عوام کے لیے دستیاب ہوں گے۔
Load Next Story