نوابشاہ میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات دہشتگردی کا خدشہ

شیعہ علما کونسل کا اظہار برہمی، حساس مقامات پر رینجرز تعینات کرنے کا مطالبہ۔

شیعہ علما کونسل کا اظہار برہمی، حساس مقامات پر رینجرز تعینات کرنے کا مطالبہ۔ فوٹو: فائل

محرم الحرام میں دہشت گردی کے خدشے کے باوجود سیکیورٹی کے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں، مرکزی امام بارگاہ سمیت دیگر امام بارگاہوں کی حفاظت کے لیے ناقص انتظامات پر شیعہ علما کونسل کا شدید رد عمل۔


تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل نواب شاہ کے رہنما محمد حسین چانڈیو نے اپنے جاری کردہ بیان میں نواب شاہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ نے ملک بھر میں محرم الحرام میں دہشت گردی کے خدشات ظاہر کیے ہیں اور نواب شاہ حساس ہونے کے باوجود سیکیورٹی کے جو انتظامات کیے گئے ہیں وہ ناکافی ہیں۔

مرکزی امام بارگاہ سے متصل اوور ہیڈ برج پر ہر سال پولیس کی دو پکٹ لگائی جاتی تھیں مگر اس بار ایک پکٹ بھی نہیں لگائی گئی،شہداء چوک حساس مقام ہونے کے باوجود وہاں پر نہ رینجرز اور نہ ہی پولیس پکٹ لگائی گئی ہے، اس طرح عزا داران کی سیکیورٹی ناکافی ہے۔ محمد حسین نے کہا کہ اگر خدانخواستہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو ذمے دار انتظامیہ ہوگی۔
Load Next Story