پاکستانی ٹیم راجا پکسے فٹبال ٹورنامنٹ میں شریک ہوگی
3 سے 9 دسمبر تک شیڈول ایونٹ میں میزبان سری لنکا، بنگلہ دیش اور مالدیپ بھی شامل۔
گرین شرٹس کا تربیتی کیمپ آج لاہور میں شروع ہوگا، کوچ عمدہ کھیل کیلیے پُرعزم. فوٹو: فائل
3 دسمبر سے سری لنکا میں شروع ہونے والے مہندا راجا پکسے انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم بھی حصہ لے گی۔
9 تاریخ تک شیڈول چار ملکی ایونٹ میں میزبان، بنگلہ دیش اور مالدیپ کی ٹیمیں بھی شریک ہیں، افتتاحی میچ سری لنکا اور مالدیپ کے درمیان جیاتھا لیک اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا، ابتدائی دن ایک میچ کے بعد روزانہ دو میچز منعقد کیے جائیںگے، سری لنکن صدر سے منسوب ٹورنامنٹ کی ٹرافی گذشتہ روز تقریب میں لانچ ہوئی۔ فٹبال ہائوس ، ٹورنگٹون میں تقریب کے مہمان خصوصی سری لنکن وزیر کھیل مہندا آنندا آلوتھ گاماگے تھے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انٹرنیشنل فٹبال ٹرافی کھیلوں میں بے پناہ دلچسپی پر صدر مملکت کو خراج تحسین ہے، ان کی خصوصی توجہ ملک میں اسپورٹس کے فروغ کیلیے بہت اہم ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسپورٹس منسٹری اور فٹبال فیڈریشن آف سری لنکا نے ایونٹ کا انعقاد ایک عظیم مقصد کے لیے کیا ہے ، ہم دیہات میں رہنے والے باصلاحیت فٹبالرز کو نیشنل پول میں لاکر اعتماد دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ ملک کے لیے انٹرنیشنل میچز میں فتوحات حاصل کرسکیں، سری لنکن فٹبال فیڈریشن کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ ساراتھ ویرا سیکرا نے بھرپور سپورٹ اور ملکی اسپورٹس میں بہتری کیلیے رہنمائی کرنے پر وزیر کھیل کا شکریہ ادا کیا۔
دریں اثنا ایونٹ کی تیاریوں کے لیے پاکستانی ٹیم کا کیمپ ہفتے سے لاہور میں شروع ہو گا،کیمپ میں26 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا، بیشتر پلیئرز انڈر22ایشین کپ کوالیفائر میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں، کوچ زاویسا کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم فائنل کھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے،مقصد کے حصول کے لیے تمام کھلاڑیوں کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہو گی۔