ایڈیلیڈ ٹیسٹ رنز کا کوہ ہمالیہ عبور کرنے کیلئے افریقی کوششیں شروع
جوابی اننگز میں 2 وکٹ پر 217 رنز، 333 کا خسارہ برقرار، گریم اسمتھ کی ناقابل شکست سنچری، دو مواقع بھی ملے۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ: جنوبی افریقی کپتان گریم اسمتھ اسٹروک کھیلنے کے بعد رن مکمل کررہے ہیں، آسٹریلوی بولر ناتھن لیون مس فیلڈنگ پر مایوس۔ فوٹو : اے ایف پی
ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں رنزکاکوہ ہمالیہ عبورکرنے کیلیے جنوبی افریقہ نے کوششیں شروع کر دیں۔
ٹیم نے جوابی اننگز میں 2 وکٹ پر 217 رنز اسکور کر لیے، گریم اسمتھ نے حریف کپتان کی تقلید کرتے ہوئے ناقابل شکست سنچری بنائی،اس دوران انھیں دو مواقع بھی ملے، الویرو پیٹرسن نے54 رنز اسکور کیے،مہمان ٹیم اب بھی 333 رنز کے خسارے کا شکار ہے، قبل ازیں ابتدائی دو روز کی بھرپور پٹائی کے بعد تیسرے دن پروٹیز بولرز نے مزید68 رنزکے اضافے سے بقیہ 5 وکٹ حاصل کر لیں، یوں میزبان کی اننگز کا 550 پر اختتام ہو گیا، مائیکل کلارک گذشتہ دن کے اسکور 224 میں محض6 رنز کا اضافہ کرکے230 پر آئوٹ ہوئے، پیسر مورن مورکل نے 5 وکٹوں کیلیے 146 رنز کی پٹائی برداشت کی۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے جوابی اننگز کا آغاز پُراعتماد انداز سے کیا، کپتان گریم اسمتھ اور الویرو پیٹرسن نے کینگرو بولرز کے تمام حملے ناکام بناتے ہوئے138 رنز جوڑے، میزبان ٹیم کو پہلی وکٹ قسمت کی بدولت ملی جب پیٹرسن 54 کے انفرادی اسکور پر رن آئوٹ ہو گئے، اسپنر لیون کی گیند پر ڈرائیو کرنے کے بعد انھوں نے سنگل لینا چاہا مگر37 سالہ مائیک ہسی نے کسی نوجوان کی طرح تیزی سے گیند سنبھال کر براہ راست تھرو سے بیلز اڑا دیں،چار اوورز بعد جب امپائر نے اسمتھ کو 78 رنز پر کاٹ بی ہائنڈ قرار دیا تو آسٹریلیا نے دوسری وکٹ کے حصول پر خوشیاں منانا شروع کر دیں، مگر یہ فیصلہ ویڈیو ری پلیز دیکھنے کے بعد تبدیل ہو گیا۔
ایسے میں پیٹنسن مایوسی سے سر جھکانے کے سواکچھ نہ کر پائے،اس سے قبل 46 پر اسمتھ کو اسٹمپڈ کرنے کا نادر موقع وکٹ کیپر ویڈ نے گنوایا،وکٹ سے محروم ہونے والے بولر لیون تھے، ہاشم آملا کی اننگز11 رنز تک محدود رہی،پارٹ ٹائم اسپنر وارنر کی گیند پر ویڈ نے چابکدستی سے انھیں اسٹمپڈ کیا، اسمتھ نے عمدگی سے کھیلتے ہوئے کیریئر کی26 ویں سنچری مکمل کی، جس وقت کھیل ختم ہوا وہ111 اور جیکس روڈلف25 پر بیٹنگ کر رہے تھے، دونوں تیسری وکٹ کیلیے اسکور میں 48 رنز کا اضافہ کر چکے، آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے خود سمیت 8 بولرز کو گیند تھمائی مگر واحد کامیاب بولر ڈیوڈ وارنر ہی ثابت ہوئے۔
چوتھے روز جنوبی افریقہ کیلیے پہلا ہدف فالوآن کو پرے دھکیلنا ہو گا۔ قبل ازیں آسٹریلوی بیٹنگ لائن تباہی کا شکار ہوگئی، گذشتہ اسکور482/5 میں مزید68 رنز کے اضافے سے550 پر اننگز کا اختتام ہوا، ابتدائی 4 وکٹیں تو صرف 10 رنز کے دوران گریں، پیٹنسن اور لیون نے آخری وکٹ کیلیے46 رنز جوڑے، پیٹنسن 42 رنز بنا کر اسٹین کی گیند پر اسمتھ کا کیچ بنے جبکہ لیون7پر ناٹ آئوٹ رہے، اس سے قبل مائیکل کلارک گذشتہ اسکور 224 میں محض6 رنز کا اضافہ ممکن بنا سکے، انھیں230 رنز پر مورکل نے بولڈ کیا، پیسر نے میتھیو ویڈ (6) کو بھی ٹھکانے لگا دیا،پیٹر سڈل (6) کی صورت میں کلینویلڈ کو پہلی وکٹ ملی، ہلفنہاس کو مورکل نے صفر پر بولڈ کر کے پانچویں وکٹ اپنے نام کی،انھوں نے اس کیلیے146 رنز دیے۔