گدوں کی تیاری سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد کام چھوڑچکی
بدلتے وقت کے ساتھ لحاف گدوں کے ساتھ کشن بنانے کا کام بھی ختم ہوگیا.
ایک دکاندار آرڈر پر تیارکیے جانے والے لحاف اورگدے دکان میں رکھ رہا ہے ۔ فوٹو : ایکسپریس
لحاف گدوں کی تیاری کے کام سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد چند سال میں یہ کام چھوڑنے پر مجبور ہوچکی ہے۔
کراچی میں بولٹن مارکیٹ اور لی مارکیٹ، برنس روڈ اور رنچھوڑ لائن میں لحاف گدوں کے بڑے اور مرکزی بازار قائم ہیں تاہم شہر کے حالات کی وجہ سے وہاں بھی کام متاثر ہورہا ہے، اس کام سے وابستہ افراد کی نئی نسل بھی مستقبل نہ ہونے کی وجہ سے دیگر ہنر سیکھ رہی ہے، لحاف گدے کی روئی صاف کرنے کے لیے مشینیں زیادہ تر شہر کے مضافاتی علاقوں میں قائم ہیں جہاں روئی صاف کرکے دکانوں پر لائی جاتی ہے شہر میں بعض بڑی دکانوں پر بھی یہ مشینیں نصب ہیں مشین سے صاف شدہ روئی کو لحاف گدے میں ڈال کر ڈورے ڈالنے پر ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ لگتا ہے، ایک کاریگر ایک دن میں4سے6لحاف یا گدے تیار کرلیتا ہے۔
لحاف گدے تیار کرنے والے زیادہ تر استر کی قیمت میں سے منافع کماتے ہیں اور معیار کے لحاظ سے ہر استر پر50روپے تک منافع رکھ کر فروخت کرتے ہیں، وقت کے ساتھ لحاف گدوں کے ساتھ کشن بنانے کا کام بھی تقریباً ختم ہوگیا ہے زیادہ تر تیار کشنخریدے جارہے ہیں، شہر کے مختلف بازاروں میں تیار لحاف گدے فروخت کیے جاتے ہیں جو زیادہ تر انتہائی پست معیار کی روئی سے تیار ہوتے ہیں، یہ لحاف گدے آرڈر پر تیار ہونے والے لحاف گدوں سے نصف قیمت پر فروخت کیے جاتے ہیں تاہم یہ ایک سیزن میں استعمال کے بعد ہی خراب ہوجاتے ہیں ان گدوں میں زیادہ تر صوفوں میں بھرائی کے لیے استعمال ہونی والی مکس روئی ڈالی جاتی ہے۔