دہشت گرد ملک و قوم کو بے بس کرنا چاہتے ہیں حلیم عادل شیخ

بے گناہ شہریوں کا قتل عام اور پاکستان کو عدم تحفظ شکار کرنے والے خاک میں مل جائیں گے، حلیم عادل شیخ.

بے گناہ شہریوں کا قتل عام اور پاکستان کو عدم تحفظ شکار کرنے والے خاک میں مل جائیں گے، حلیم عادل شیخ. فوٹو : اے پی پی/ فائل

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صوبائی جنرل سیکریٹری حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک و قوم کو بے بس کرنا چاہتے ہیں۔


بے گناہ شہریوں کا قتل عام اور پاکستان کو عدم تحفظ شکار کرنے والے خاک میں مل جائیں گے، مسلم ممالک کا اتحاد ہی مغربی طاقتوں کو منہ توڑ جواب دے سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم لیگ کے کیمپ آفس میں ڈسٹرکٹ ملیرکے مختلف گوٹھوں کے عمائدین سے ملاقات کے دوران کیا، حلیم عادل شیخ نے کہا کہ امن کے لیے تمام مسلم ممالک ایک دوسرے کی مددکو تیار رہیں کیونکہ کفر کے بادل مزاحمت کے بغیر چھٹنے والے نہیںہیں، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان میں جاری دہشت گردی کے واقعات امت مسلمہ کی طاقت کو کمزور کرنے کہ سازش ہے اور جو مغربی ممالک پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں وہ دراصل پاکستان کی بڑھتی ہوئی ایٹمی طاقت سے خوفزدہ ہیں۔
Load Next Story