انتہا پسندی قابل مذمت ہے قوم کوڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا

ہم متحد ہوکر ہی دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیں، شاہی سید.

ہم متحد ہوکر ہی دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیں، شاہی سید. فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ اسلام امن وآشتی کامذہب ہے۔


جس میں کسی بے گناہ کی جان لینے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ،انتہا پسندی ہر شکل میںقابل مذمت ہے، قوم کو مخصوص سوچ کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے اس کا خاتمہ کرنا ہوگا ، ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے دہشت گرد ملک کی تباہی کے درپے ہیں اور انتہاپسندوں نے اپنے مکروہ ایجنڈے کی تکمیل کیلیے ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میںانھوں نے کہا کہ ہم متحد ہوکر ہی دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیں، دہشت گرد ہر صورت میں خوف و دہشت کے سائے بر قرار رکھنا چاہتے ہیںڈرنے اور مصلحتوں کا شکار ہونے کے بجائے قوم کی درست سمت میں رہنمائی کرنا ہوگی، انھوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے محدود وسائل کے باوجود دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، موجودہ حالات کے تناظر میں ان کا حوصلہ بلند کرنا ہوگا،انھوں نے کہا کہ خطرات اور دہشت کے ماحول میں سانحات سے بچنے کیلیے ریاستی اداروں کے جوانوں سے بھر پورتعاون کرنا ہوگا۔
Load Next Story