خطرات کے باوجود عزاداران محرم کے اجتماعات میں شریک ہوں
مولانا صادق تقوی، محمد حسین کریمی، اصغر زیدی اور دیگر کی پریس کانفرنس.

مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی نے کہا ہے کہ تمام خطرات کے باوجود عزاداران 9 اور 10 محرم الحرام کے اجتماعات میں شریک ہوں اور امریکی ایجنٹوں کی سازشوں کو ناکام بنادیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے امام بارگاہ علی رضا میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا،اس موقع پر مولانا آغا شیخ حسن صلاح الدین، مولانا محمد حسین کریمی، اصغر زیدی و دیگر بھی موجود تھے، انھوںنے کہا کہ اس سال کا یوم عاشور اس بات کی گواہی دے گا کہ پاکستان کے کروڑوں عزاداران امام حسینؓ تمام تر دہشت گردی کے خطرات کے باوجود عزاداری کے اجتماعات میں شریک ہونگے اور امریکی گماشتوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے، آج پورا ملک سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، پاراچنار، پنجاب دہشت گردی کی آگ میں جل رہے ہیں لیکن حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی نااہلی کے سبب کوئی خاطرخوواہ اقدامات سامنے نہیں آ رہے ہیں جبکہ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین دہشت گردوں کے خوف سے ان کیخلاف عملی اقدامات نہیں کر رہے ہیں۔
اگر افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے ملک میں بسنے والے شہریوں اور خصوصاً ایام عزا میں عزاداران امام حسینؓ کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتے تو ہم پیشکش کرتے ہیں کہ ملت جعفریہ کے نوجوان ،مجلس وحدت مسلمین کے رضا کار افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ عزادری کے اجتماعات کو تحفظ فراہم کرنے کیلیے تیار ہیں،انھوں نے کہا کہ حکومت اور سازشی عناصر عزاداری کو محدود کرنے کیلیے ملک بھر میں دہشت گردی کا خوف پھیلا کر عوام الناس کو ہراساں کر رہے ہیں ،ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ موٹر سائیکل اور موبائل سمز پر پابندی جیسے اقدامات سے آگے بڑھ کر دہشت گردوں کے خلاف عملی اقدامات کریں۔