توہین عدالت شرجیل میمن کیخلاف مقدمے کی سماعت نہ ہوسکی
اصغرخان کیس میںدرخواست اگرگذارپیپلزپارٹی ہوتی توفیصلہ کچھ اورہوتا
3نومبرکے اقدام پرجنرل پرویزمشرف کے سرکی قمیت رکھی جائے،شرجیل میمن فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
سپریم کورٹ میںسندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت وقت کی کمی کے باعث نہ ہو سکی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میںتین رکنی بینچ کے روبرو پیش ہونے کے لیے شرجیل میمن سپریم کورٹ میںپیش ہوئے تھے لیکن جمعے کے روز وقت کی کمی کے باعث شرجیل میمن سمیت دیگر مقدمات کا بورڈ ڈسچارج کردیاگیا،شرجیل میمن کوسپریم کورٹ نے جسٹس (ر) دیدار حسین شاہ کی چیئرمین نیب کے عہدے پرتقرری کوکالعدم قراردینے کے فیصلے کیخلاف سندھ میںہڑتال کی کال دینے پرتوہین عدالت کانوٹس جاری کیاتھا، جمعے کوسپریم کورٹ کے باہرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہاکہ 3نومبرکے اقدام پرسابق فوجی حکمران جنرل پرویزمشرف کے سرکی قمیت رکھی جائے.
مسلم لیگ نوازکے صدرمیاں نوازشریف نے آئی جے آئی بنوائی،پیسے لینے پرعدالتیںشریف برادران کو نااہل قراردیں، سندھ کے وزیر اطلاعات کاکہنا تھاکہ اصغرخان کیس میںاگرپاکستان پیپلزپارٹی درخواست گذار ہوتی توفیصلہ کچھ اورہوتا،میں نے کبھی عدالتوں کی توہین نہیں کی،جن لوگوں نے چیف جسٹس کے بال کھینچے ان لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیںکی گئی، انھوں نے کراچی کی صورتحال پرکہاکہ فوجی آپریشن مسئلے کا حل نہیں،کراچی میں رینجرز کام کر رہی ہے تاہم فوجی آپریشن کیلیے مستقبل میںکیاہو گا،اس بارے میں کچھ نہیںکہہ سکتا،کراچی میں ساڑھے چارسال سے ٹارگٹڈآپریشن ہو رہا ہے۔