ہیتھر نائٹ نے پاکستانی کیمپ پر اندھیرا طاری کردیا
پہلے ویمنز ون ڈے میں انگلینڈ7 وکٹ سے کامیاب،سدرہ امین کی ففٹی کام نہ آئی
پہلے ویمنز ون ڈے میں انگلینڈ7 وکٹ سے کامیاب،سدرہ امین کی ففٹی کام نہ آئی. فوٹو: سوشل میڈیا
پہلے ون ڈے میں ہیتھر نائٹ نے پاکستانی ویمنز کیمپ پر اندھیرا طاری کردیا، گرین شرٹس کو 7 وکٹ سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا، انگلینڈ نے 166 رنز کا ہدف 3 وکٹ پر32 اوورز میں ہی حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو بارش کی وجہ سے کھیل نہ ہونے کے باعث پہلا ویمنز ون ڈے ریزرو ڈے پر کھیلا گیا، جس میں انگلینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹ سے مات دیدی، اسماویہ اقبال نے 166 رنزکے تعاقب میں جانے والی میزبان ٹیم کی اوپنر لورین ونفیلڈ کو پہلی ہی گیند پر آؤٹ کرکے اپنی ٹیم کو والہانہ خوشیاں منانے کا موقع فراہم کیا، کیچ نین عابدی نے تھاما، 33 کے مجموعے پر جورجیا ایلوس کو ثنا میر نے 12 کے انفرادی اسکور پر بولڈ کیا تاہم اگلی وکٹ حاصل کرنے تک کھیل پاکستانی خواتین کے ہاتھوں سے نکل چکا تھا، بیماؤنٹ اور نائٹ نے اسکور کو 129 تک پہنچایا۔
بیماؤنٹ 70 رنز بناکر اسماویہ کی وکٹ بن گئیں، کیچ سدرہ امین کے ہاتھوں میں محفوظ ہوا، نائٹ نے ناقابل شکست 50 رنز بناکر ٹیم کو 31.5 اوورز میں7 وکٹ سے فتح دلا دی۔ اس سے پہلے پاکستان ویمنز ٹیم 45.4 اوورز میں 165 رنز پر آؤٹ ہوئی، سدرہ نے سب سے زیادہ 52 رنز بنائے، ہیتھر نائٹ نے 5 اور کیتھرین برنٹ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔