2دن کیلئے موبائل اور وائرلیس فون بند ڈبل سواری پر بھی پابندی
کوئٹہ ،حیدرآباد اور اسلام آباد میں موٹرسائیکل چلانے پر بھی پابندی،ملتان، بھکر، خوشاب سے 60 گرفتار
8محرم الحرم کو حکومت کے احکامات پرملک کے کئی شہروں میں موبائل سروس بند کر دی گئی ،ایک شخص اپنے موبائل پر کال کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس
لاہور:
عاشورہ محرم کے دوران دہشت گردی کے ممکنہ حملوں کو روکنے کیلیے کراچی، لاہور، اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں موبائل فونز اور پی ٹی سی ایل وائرلیس سروس بند کردی گئی ہے جبکہ حیدرآباد اور کوئٹہ میں عاشورہ تک موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی میں دو دن تک موٹرسائیکل پر ڈبل سواری نہ کرنے ، موبائل فون سروس اور سیٹلائٹ فون پر پابندی لگادی گئی ہے جبکہ موٹرسائیکلوں کو امام بارگاہوں سے آدھا کلو میٹر دو پارک کرنے کا حکم پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے، پشاور،ہنگو، کوہاٹ' ڈیرہ اسماعیل خان،مانسہرہ،نوشہرہ اور دیگر اضلاع میں موبائل سروس مختلف اوقات میں دو دن سروس بند رہے گی، جلوس کی جانب جانے والے تمام راستوں کو خار دار تاروں اور قناعتوں سے سیل کردیا گیا ہے جبکہ ڈی سی او پشاور جاوید مروت نے دس محرم الحرام تک ضلع پشاور میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔
پشاور شہر کے تمام ہوٹلز اور سرائے بھی بند کردیے گئے ہیں امام بارگاہوں اور مساجد پر پولیس کے مسلح کمانڈوز بھی تعینات کر دیے گئے ہیں، پاراچنار شہر میں موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی،ایجنسی بھر کی چار سو امام بارگاہوں میں عزاداری کی مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نویں اور دسویں کو پارچنار شہر میں موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے داخلہ پر پابندی لگادی گئی ، علاوہ ازیں موبائل فون اور وائرلیس سروس دوپہر ایک بجے سے رات 12 بجے تک بند رہی۔
ملک کی سب سے بڑی سیلولر فون کمپنی کے عہدیدار کے مطابق پی ٹی اے کی ہدایت پر کراچی ،کوئٹہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس دوپہر ایک بجے سے آدھی رات تک بند رکھی گئی، اسی طرح پی ٹی سی ایل نے بھی اپنی وائرلس سروس بند رکھی۔ لاہور میں امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلیے آج 9 اور10ویں محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکشین جاری کردیا گیا۔ حیدرآباد اور کوئٹہ میں نو اور دس محرم کو موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
بلوچستان حکومت کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نو اور دس محرم کو کوئٹہ سمیت صوبے کے حساس قرار دیے گئے شہروں میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہو گی۔ یہ پابندی نو محرم کو صبح دس بجے سے شام سات بجے تک جبکہ دس محرم کو صبح چھ بجے سے رات دس بجے تک ہو گی۔ کوہاٹ ڈویژن کے تمام علاقوں کوہاٹ، ہنگو ، اورکزئی اور کرم ایجنسی میں فوج تعینات کردی گئی۔ کراچی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، امام بارگاہوں، مساجد اور دیگر حساس مقامات پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔ جنوبی پنجاب میں نو اور دس حرم کے جلوسوں کی فضائی نگرانی کی جائیگی۔ ملک بھر میں حسا س علاقوں میں جلوس کے راستے میں آنے والی دکانوں، مکانات اور ریسٹورانٹس کو سیل کردیا گیا۔
بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے ساتھ سراغ رساں کتوں کی مدد حاصل کرلی گئی۔ دہشت گردی کے پیش نظر ملتان، بھکر ، سرگودھا ، خوشاب سمیت دیگر اضلاع سے کالعدم تنظیموں کے 60 سے زائد اہم ارکان حراست میں لیے گئے۔ سکھر میں مسافرخانوں، ہوٹلوں پر چھاپے مار کرپندرہ افراد گرفتار کر لیے گئے۔ وہاڑی میں پولیس نے ماتمی جلوس کے راستے سے 6 مشکوک افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے عاشورہ کے موقع پر 24 نومبر اور 25 نومبر بروز ہفتہ اور اتوار(9 محرم الحرام اور 10 محرام الحرام) عام تعطیل کا اعلان کرکے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، منڈی بہائوالدین میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ پاکپتن میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر سیدحیدر اقبال ضلع بھر میں نو اور دس محر م الحرام کو موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔ ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر محمد عثمان نے ضلع بھر میں2 دن کیلیے 9اور 10 محرم کو موٹر سائیکل اور اسکوٹر کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کر دی۔ پشاور میں امن و امان اور بھائی چارے کی مثالی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکیورٹی کے غیر معمولی فول پروف انتظامات کیے ہیں۔ صوبہ پنجاب سے صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام دریائی راستے 10 محرم الحرام تک بند کر دیے گئے۔ حیدر آباد میں موٹرسائیکل چلانے پر 3 دن کیلیے پابندی عائدکردی گئی۔