حفاظتی اقدامات نے ملک کو پتھر کے دور میں دھکیل دیا عوامی ردعمل

موبائل فون بند ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، شہری

موبائل فون بند ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، شہری فوٹو: فائل

LAHROE:
موبائل فون اور دیگر سیٹلائٹ فون بند ہونے کے باعث شہری ایک دوسرے کو خوشی غمی کی خبر بھی نھیں دے ، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

رات پونے گیارہ بجے سے موبائل فون سروس بحال کر دی گئی جبکہ ہفتے کی صبح ایک مرتب پھر یہ سروس بند کر دی جائے گی ، موجودہ حکومت نے پاکستان کو محاورتاً نہیں بلکہ حقیقت میں پتھر کے دور میں دھکیل دیا وہ وقت بھی دور نہیں جب حکومت کسی تہوار پر یہ اعلان کردے کہ کوئی شخص گھر سے باہر نہیں نکلے یہ بات شہریوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔


شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے موبائل فون بند کرنے کے احکامات کے بعد سرکاری موبائل فون کمپنی نے اپنے سیٹلائٹ فون کے بڑے بڑے اشتہارات میڈیا پر نشر کرنے شروع کردیے جس پر شہریوں کی بڑی تعداد نے سیٹلائٹ فون خرید لیے تاکہ موبائل فون بند ہونے کی صورت میں اپنے گھر والوں سے لینڈ لائن اور دیگر وہ دوست جنہوں نے سیٹلائٹ فون خریدے تھے ان سے رابطے میں رہیں تاہم حکومت نے سیٹلائٹ فون بھی بند کر دیے جس کے باعث شہری کو مالی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ ایک دوسرے کو خوشی اور غمی کی اطلاع بھی نہیں دے سکے ، شہریوں نے بتایا کہ موبائل فون بند ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شہریوں کاکہنا تھا کہ اس سے پہلے کی حکومت نے شہریوں کو ترقی یافتہ ممالک کی دوڑ میں شامل کرنے کی پوری کوشش کی تھی جس کی وجہ سے بچے بچے کے ہاتھ میں موبائل فون آگیا تھا ، بچے اسکول ، کالج یا کوچنگ سینٹر سے وقت پر گھر نہیں پہنچتے ہیں تو ان سے رابطہ کر کے دیر سے آنے کی وجہ پوچھ لی جاتی ہے تاہم موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے ، شہریوں کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات نے انھیں محاورتاً نہیں بلکہ حقیقت میں پتھر کے دور میں دھکیل دیا ہے ، عراق سمیت بہت سے ایسے ممالک ہیں جہاں خود کش بم دھماکے پاکستان سے زیادہ ہوتے ہیں لیکن وہاں انسانی حقوق کا آب بھی خیال رکھا جاتا ہے ۔
Load Next Story