سیہون کار کھائی میں جاگری8 افراد جاں بحق3زخمی
ڈرائیور کی حالت نازک، ہلاک شدگان میں خواتین و بچے شامل ہیں، متاثرین مجلس عزا میں شرکت کے بعد سیہون جا رہے تھے
زیر تعمیر سڑک پرکار تیز رفتاری کے باعث بے قا بو ہو کر ملبے اور پل سے ٹکرا گئی،لواحقین اور عزادار اسپتال پہنچ گئے. فوٹو: فائل
سیہون کے قریب تیز رفتار کار کھائی میں جاگری، 8 افراد جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت 3 شدید زخمی ہوگئے۔
مرنے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تعلقہ سیہون کے علاقے جھانگارا میں مجلس عزا میں شرکت کے بعد بچے اور خواتین سیہون آرہے تھے کہ سڑک زیر تعمیر ہونے کے باعث ان کی کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر ملبے اور پل سے ٹکرانے کے بعد کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 6 سالہ تبسم، محفوظ بی بی، طوبیٰ عذرا، مدیحہ، ردا، دامن اور زین جاں بحق جبکہ ڈرائیور محسن شاہ، ناز بی بی اور کرن زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال سیہون لایا گیا، جہاں محسن شاہ کی حالت تشویس ناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کی اطلاع پر لواحقین اور عزاداروں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔