امریکی فوج نے بگرام جیل معاہدے پرمکمل عمل نہیں کیا رپورٹ

افغان صدر کو پیش کی جانیوالی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کئی شقوں کونظر اندازکردیا گیا ہے۔

کرزئی نے رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد رہائی کے حامل قیدیوں کی فوری رہائی کی ہدایت کی. فوٹو: رائٹرز

بگرام جیل کا انتظام وانحرام افغان حکومت کے حوالے کرنے سے متعلق معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کیلیے قائم وفد نے جیل کا دورہ کرنے کے بعد صدر حامدکرزئی کو اپنی رپورٹ پیش کردی ۔


افغان خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی فوج نے ابھی تک معاہدے پر مکمل عمل نہیں کیا اور معاہدے کی کئی شقوں کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفد اٹارنی جنرل اور نائب وزیر دفاع پر مشتمل تھا۔ وفد نے جیل کی امریکی انتظامیہ سے ملاقات کے علاوہ جیل کے مختلف حصے بھی دیکھے۔

رپورٹ کے مطابق صدر کرزئی نے رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد افغان قوانین کے تحت رہائی کے حامل قیدیوں کی رہائی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ انھوں نے یہ ہدایت بھی دی کہ معاہدے کے بعد گرفتار ہونے والے قیدیوں کو فوری طور پر افغان حکومت کے حوالے کیاجائے۔
Load Next Story