دبئی میں غلاف کعبہ کا قدیم ٹکڑا 5 لاکھ 72 ہزار ڈالر میں نیلام

مغلیہ دور کے قرآن کے قلمی نسخے، گاڑیوں کی منفرد نمبر پلیٹس نیلامی میں رکھی گئی تھیں

نیلامی سے حاصل ہونیوالی ایک کروڑ ڈالر سے زائد رقم پناہ گزین بچوں کی تعلیم پر خرچ ہوگی فوٹو: فائل

خانہ کعبہ کا ایک صدی سے بھی قدیم غلاف کا ٹکڑا 5 لاکھ 72 ہزار ڈالر میں فروخت کر دیا گیا۔


سونے اور چاندی کے تاروں سے کڑھائی کے کام والا یہ غلاف دبئی کے بادشاہ شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ذاتی ملکیت میں تھا۔ نیلامی میں برصغیر کے مغلیہ دور کے قرآن کے قلمی نسخے بھی رکھے گئے تھے اور ان میں سے ہر ایک کے لیے 68 ہزار ڈالر پیش کیے گئے، گاڑیوں کی دبئی کی منفرد نمبر پلیٹس 70 لاکھ ڈالر میں فروخت کی گئیں۔

''ریڈنگ نیشن'' مہم کا آغاز ماہ رمضان میں دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی طرف سے کیا گیا جس میں 73 لاکھ کتابیں عطیہ کرنے کے علاوہ عرب ممالک اور پناہ گزین کیمپوں میں 2 ہزار اسکول اور لائبریریاں قائم کرنے کیلیے رقم جمع کرنا ہے۔
Load Next Story