واقعہ کربلا کی بدولت آج دین اسلام قائم و دائم ہے فنکار
حضرت امام حسین ؓکے فلسفے پر عمل کرکے مسائل ختم کیےجاسکتے ہیں،شاہدہ منی،سائرہ نسیم،خوشبو اوردیگرکی ایکسپریس سےگفتگو
حضرت امام حسین ؓکے فلسفے پر عمل کرکے مسائل ختم کیےجاسکتے ہیں،شاہدہ منی،سائرہ نسیم،خوشبو اوردیگرکی ایکسپریس سےگفتگو . فوٹو : ایکسپریس
KARACHI:
محرم الحرام پر مجالس کا سلسلہ ملک بھرمیں نہایت عقیدت واحترام کے جاری ہے ۔
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی طرح فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں کے فنکاروں نے اپنی فنی سرگرمیاں منسوخ کرتے ہوئے اپنی رہائشگاہوں پرمجالس کاا ہتمام کیااورنیاز تقسیم کیں۔ محرم الحرام کے موقع پر''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے گلوکارہ شاہدہ منی، سائرہ نسیم، ترنم ناز، خوشبو، شین، دردانہ رحمان، حامد علی خاں، شوکت علی اوردیگرکا کہنا تھا کہ واقعہ کربلا کی بدولت آج دین اسلام قائم ودائم ہے۔
حضرت امام حسینؓ نے اپنی جان قربان کردی مگریزید کے سامنے سرنہ جھکایا۔ یہ حق اورباطل کی لڑائی تھی جس سے ملنے والے سبق کواگرکوئی سمجھ جائے توہر طرف امن ہی امن ہو۔ حضرت امام حسینؓ کی شہادت کے فلسفے کو اگر سامنے رکھا جائے توامت مسلمہ جن مسائل سے دوچار ہے ان سب کا خاتمہ ممکن ہے۔ فنکاربرادری نے اس موقع پر محرم الحرام میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ماتمی جلوسوںکوجس طرح سے نشانہ بنایا گیا اوربے گناہ لوگوںکو مارا گیا اس پر جتنا بھی احتجاج کیا جائے وہ کم ہے۔