برطانوی گلوکار ہ کے خلائی سیاحت پرجانے کا فیصلہ آیندہ برس ہوگا

سارہ خلائی سفر پر جانے کیلیے فٹ ہیں ،حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے،سربراہ روسی خلائی ایجنسی۔

سارہ خلائی سفر پر جانے کیلیے فٹ ہیں ،حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے،سربراہ روسی خلائی ایجنسی۔ فوٹو: رائٹرز

روس کی خلائی ایجنسی ''روس کسموس'' نے اعلان کیا ہے کہ برطانوی گلوکارہ سارہ برائٹ مین کے خلائی سیاحت پر بھیجنے کے بارے میں حتمی فیصلہ اگلے سال کے اوائل ہوگا۔


روسی خلائی ایجنسی کے سربراہ ولادی میر پاپوفکن نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں برطانوی گلوکارہ سے ملاقات کر چکا ہوں۔ سارہ خلائی سفر پر جانے کے لیے فٹ ہیں لیکن روس کسموس نے اس سلسلہ میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ سارہ برائٹ مین کے خلائی سفر پر جانے کے بارے میں حتمی فیصلہ اگلے سال کے اوائل میں کر دیا جائے گا۔ 52 سالہ برطانوی گلوکارہ نے پہلی بار اکتوبر میں اعلان کیا تھا کہ انھوں نے خلائی سیاحت پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سارہ برائٹ مین ''کیٹس'' اور ''دی فینٹم آف دی اوپیرا'' میں اپنی بہترین کارکردگی سے مشہور ہیں۔
Load Next Story