صیہونی حکومت اب کہیں بھی کامیاب نہیں ہوسکتیحسن نصراللہ
ایک بار پھر خون کو شمشیر پر فتح حاصل ہوئی ہے،بیروت میں مجلس عزا سے خطاب۔
ایک بار پھر خون کو شمشیر پر فتح حاصل ہوئی ہے،بیروت میں مجلس عزا سے خطاب۔ فوٹو: رائٹرز
ISLAMABAD:
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ لبنان کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ سے واضح ہوچکا ہے کہ صیہونی حکومت اب کسی بھی جنگ میں کامیاب نہیں ہوسکتی ۔
حسن نصراللہ نے جنوبی بیروت میں نویں محرم کی شب میں مجلس عزا سے خطاب میں غزہ میں صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی فتح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب یہ بات نہایت یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ ایک بار پھر خون کو شمشر پر فتح حاصل ہوئی ہے۔
استقامت کی خود اعتمادی، استقامت پر عوام کے اعتماد اور دشمن سے اپنی شرایط منوانے کے سلسلے میں استقامت کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے لیکن اسی کے ساتھ ساتھ ان لوگوں پر اعتماد میں کمی آئی ہے جنہوں نے صیہونی حکومت سے امیدیں لگارکھی تھیں۔ حسن نصراللہ نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی استقامت کی کامیابی سے صیہونی حکومت بکھر گئی ہے اور غزہ جنگ میں کامیابی کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ فلسطینی استقامت نے صیہونی دشمن کو اپنی شرئط تسلیم کرنے پر مجبور کردیا اور دشمن کی ایک بات نہیں مانی۔