اسپین حکومتی اصلاحات کے خلاف ججوں کا احتجاج
کام کا بوجھ بڑھ جائے گا، اختیارات میں کمی ہوگی ،ججوں کا الزام.
کام کا بوجھ بڑھ جائے گا، اختیارات میں کمی ہوگی ،ججوں کا الزام. فوٹو: فائل
اسپین میں حکومتی اصلاحات کے خلاف ججوں اور پراسیکیوٹرز نے احتجاجی مظاہرے کیے۔
یورپی میڈیا کے مطابق دارالحکومت میڈرڈ میں 200 سے زائد ججوں اور پراسیکیوٹرز نے وزارت انصاف کے باہر مظاہرہ کیا اور ٹریفک کو معطل کیا۔ ججوں نے الزام لگایا ہے کہ حکومتی اصلاحات کے نتیجہ میں ججوں پر کام کا بوجھ بڑھ جائے گا، ان کے اختیارات میں کمی ہوگی جب کہ کم آمدنی والے طبقے کے لیے انصاف کے حصول کے راستے مسدود ہوجائیں گے۔ میڈرڈ میں ججوں نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ اسپین کی حکومت نے حال ہی میں کفایت شعاری کے اقدامات شروع کیے ہیں۔
ایک ایسے ہی فیصلے میں حکومت نے عدالتوں میں اپیل کرنے والے شہریوں کی فیس میں اضافہ کیا ہے جس پرججوں نے احتجاج کیا ہے۔ میڈرڈ کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی اسی طرح کے مظاہرے ہوئے ۔ مظاہروں کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے تاہم اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔