ایشین انفرااسٹرکچر بینک کے پہلے 4 قرض منظور
پاکستانی ہائی وے پروجیکٹ کیلیے10کروڑڈالرکی فنانسنگ بھی شامل
پاکستانی ہائی وے پروجیکٹ کیلیے10کروڑڈالرکی فنانسنگ بھی شامل۔ فوٹو: فائل
ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) نے 4 ممالک میں مختلف منصوبوں کیلیے پہلی مرتبہ 50 کروڑ ڈالر سے زائد کے قرضوں کی منظوری دی ہے جن میں پاکستان میں 4 رویہ ہائی وے کی تعمیر کیلیے10 کروڑ ڈالر کا قرضہ بھی شامل ہے۔
اے آئی آئی بی کے صدر لی کنگ نے کہا ہے کہ بینک نے اپنے کام کے آغاز کے پہلے سال کے دوران1.2 ارب ڈالر کے قرضوں کے اجرا کی منصوبہ بندی کی ہے جس کے تحت رواں سال کے آخر تک مزید قرضوں کی منظوری دے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی آئی بی عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ مل کرترقیاتی منصوبوں کیلیے قرضوں کی فراہمی کے اقدامات کر رہا ہے تاکہ خطے میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں معاونت فراہم کی جا سکے۔