سلطان جوہر جونیئر ہاکی ایونٹ میں امپائرنگ کا معیار ناقص تھاپاکستانی کوچ
5 کھلاڑیوں کے سینئر کیمپ میں شامل ہونے کی وجہ سے کمبی نیشن متاثر ہوا، مگر پھر بھی پرفارمنس خاصی حوصلہ افزا رہی۔
سلطان جوہر جونیئر ہاکی ایونٹ کے دوران بہت سے فیصلے پاکستان کے خلاف گئے، انجم سعید ۔ فوٹو: فائل
قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے کوچ انجم سعید کا کہنا ہے کہ سلطان جوہر ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کا معیار ناقص نہ ہوتا تو مختلف نتائج سامنے آتے۔
ان کے مطابق ایونٹ کے دوران بہت سے فیصلے پاکستان کیخلاف گئے، تیسری پوزیشن کے میچ میں سخت مقابلے کے بعد آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست میں بھی امپائرزکے فیصلوں نے اہم کردار ادا کیا، جس وقت گرین شرٹس کیخلاف گولڈن گول ہوا دو کھلاڑیوں کو باہر بٹھا دیا گیا تھا،انھوں نے کہا کہ جونیئر ٹیم کے5 کھلاڑیوں کے سینئر کیمپ میں شامل ہونے کی وجہ سے کمبی نیشن متاثر ہوا، مگر پھر بھی پرفارمنس خاصی حوصلہ افزا رہی، انجم سعید نے بتایا کہ جونیئر ورلڈ کپ بھارت میں ہی کھیلا جائے گا۔
روایتی حریف کیخلاف سیریز کے انعقاد کیلیے کوشاں ہیں جس میں دونوں ممالک کو نیا ٹیلنٹ آزمانے اور مسابقتی ہاکی کھیلنے کاموقع ملے گا، باہمی مقابلے میگا ایونٹ کی تیاریوں کیلیے اچھا موقع فراہم کرینگے، پلیئرز کی صلاحیتیں نکھارنے کیلیے دیگر ممالک سے بھی سیریز کھیلنے کے امکانات پر غور کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کوچز نے ملائیشیا میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیتے ہوئے خامیاں نوٹ کرلی ہیں، تربیتی کیمپس کے دوران کھیل میں بہتری لاتے ہوئے آئندہ بہتر نتائج دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔