کھپرو میں دفعہ 144 نافذ پولیس و رینجرز کا فلیگ مارچ

5 مقامات انتہائی حساس قرار، اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد، بھاری نفری تعینات

5 مقامات انتہائی حساس قرار، اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد، بھاری نفری تعینات ۔ فوٹو: فائل

ڈی سی سانگھڑ نے کھپرو میں دفعہ 144 نافذ کرکے 5 مقامات کو انتہائی حساس قرار دے دیا۔


تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نے محرم الحرام کے دوران کھپرو میں 5 زائد افراد کے جمع ہونے ، ہتھیار لیکر چلنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی ہے اور کھپرو کے 5 مقامات کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ دوسری جانب امن وامان برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے رینجرز ونگ کے لیفٹیننٹ کرنل مقصود احمد، ڈی ایس پی کھپرو محمد یونس بلوچ کی قیادت میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا اور مختلف امام بارگاہوں اور حساس علاقوں کا دورہ کیا اور علاقہ مکینوں سے معلومات حاصل کیں۔

اس موقع پر ڈی ایس پی نے بتایا کہ کھپرو کے حساس مقامات پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے۔ جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلیے 50 رینجرز اہلکاروں اور 150 پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں اس سلسلے میں کھپرو تھانے میں خصوصی کنٹرول قائم کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story